समाचार

دارالعلوم یتیم خانہ صفویہ کرنیل گنج کا جلسۂ دستار بندی و زین العبا ء کانفرنس ۲ ،۳ نومبر کو


ہندوستان کے عالمی شہرت یافتہ دینی تعلیمی ادارا دارالعلوم یتیم خانہ صفویہ کرنیل گنج ضلع گونڈہ یوپی کا جلسۂ دستار بندی بتاریخ ۲،۳ نومبر ۲۰۱۶ ؁ء بروز بدھ و جمعرات کو ۱۴۰۰ سالہ جشن ولادت حضرت امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ بنام زین العبا ء کانفرنس منعقد ہوگا۔انشاء اللہ ، جس میں ہندوستان کے مشہور و معروف علماء و دانشوران قوم و ملت شرکت فرمائیں گے۔بتاریخ ۳ نومبر ۲۰۱۶ ؁ بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء زین العباء کانفرنس ہوگا جس میں جنرل سکریٹری ورلڈ اسلامک مشن لندن علامہ قمرالزماں خاں اعظمی اور حضرت مولانا عبید اللہ خان اعظمی کا خصوصی خطاب ہوگا۔بتاریخ ۲ نومبر ۲۰۱۶ ؁ء بروز بدھ بعد نماز عشاء آل انڈیامنقبتی ونعتیہ مشاعرہ زیر صدارت حضرت مولانا توقیر رضا ہوگا جسکی نظامت لکھنؤ یونیوسٹی کے صدر شعبۂ اردو جناب ڈاکٹر عباس رضا نیرفرمائیں گے۔بتاریخ ۳ نومبر بعد نماز ظہر حضرت امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حیاب و خدمات پرایک سیمینار ہوگا جسمیں حضرت مولانا مبارک حسین مصباحی ، حضرت مولانا ذیشان، ڈاکٹر سید سعدی مصطفی حیدر رضوی و دیگر دانشوران قوم اپنے مقالے پیش کریں گے۔
اس مکمل پروگرام کوبراہ راست (live) سننے کے لئے ریڈیو روبرو ایف۔ایم کی ویب سائٹ www.rubarufm.org.npیا گوگل پلے اسٹور (Google Play Store) سے روبروایپس ڈاؤن لوڈ کرکے آسانی کے ساتھ سن سکتے ہیں۔